Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی طاقت عوام کے دلوں سے ہماری محبت نہیں نکال سکتی، مولانا فضل الرحمان

حکومتیں مصلحتوں کا شکار ہو جاتی ہیں، امیر جے یو آئی
شائع 02 دسمبر 2023 08:44pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی طاقت عوام کے دلوں سے ہماری محبت نہیں نکال سکتی۔ جے یو آئی نے ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی۔

بہاولپور میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں پرآگ برسائی جارہی ہے، جے یو آئی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی، دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسا ایمان ہے کہ مسلمان پر بارود کی بارش ہورہی ہے اور حکومتیں مصلحتوں کا شکار ہو جاتی ہیں لیکن جے یو آئی نے ہمیشہ ہر جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔

انھوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری دنیا میں سب سے توانا اور واضح آواز جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے اٹھائی گئی۔

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Politics

Palestinian Israeli Conflict

Gaza War

Election 2024