Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آفیشل سیکریٹ ایکٹ: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول فراہم کرنے کا فیصلہ

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
شائع 02 دسمبر 2023 08:39pm

آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے آج کی جیل میں ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کی جائیں گی، پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا، سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا جبکہ آج سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کے لیے کیس مقرر تھا۔

حکم نامے کے مطابق سماعت میں آج آرٹیکل 10 اے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر دلائل بھی ہونے تھے تاہم وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے دلائل نہیں ہو سکے۔

سائفر کیس کا پس منظر

عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 اور 9 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں

عمران کی ہمشیرہ اور بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، سائفر کیس کی سماعت ملتوی

سائفر کیس میں عمران خان کا جیل ٹرائل ہی ہوگا، سماعت چار ہفتے میں مکمل کرنے کا عندیہ

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے محفوظ نہیں، عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

یہ ایک سفارتی سائفر کے مبینہ مواد کے ”غلط استعمال“ سے متعلق ہے، جس کا حوالہ سابق وزیر اعظم عمران نے ان کی حکومت کو ہٹانے کی کوششوں کے ثبوت کے طور پر دیا ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

imran khan

adiala jail

cypher case Imran Khan

Cypher case

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

CIPHER CASE