Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : گھر سے پھندا لگی لاش ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی

لاش کی شناخت 25 سالہ نعیم کے نام سے ہوئی، ریسکیو حکام
شائع 02 دسمبر 2023 08:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں سرجانی سيفل مری گوٹھ میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش کی شناخت 25 سالہ نعیم کے نام سے ہوئی، قانونی کارروائی کے لئے لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص اور اسکی بیوہ نشے کے عادی ہیں، جاں بحق شخص کے ورثا کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے، واقع سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب نالے سے 2 سے 3 دن پرانی ڈوبی ہوئی نوجوان کی لاش ملی تھی۔ لاش کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

karachi

Murder

Karachi Police

Karachi Street Crimes