Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان جلد آزادانہ تجارتی معاہدہ طے پانے کا امکان

گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔
شائع 02 دسمبر 2023 07:25pm
تصویر: ایکس/ڈاکٹر گوہر اعجاز
تصویر: ایکس/ڈاکٹر گوہر اعجاز

نگراں وزیر برائے تجارت و صنعت گوہر اعجاز خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر بات چیت ہوئی ہے جبکہ جی سی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پانے کی امید کی جا رہی ہے۔

گوہر اعجاز کی سربراہی میں پاکستانی وفد سعودی عرب کے دورے پر ہے۔

وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات اور سرمایہ کاری کے تحفظ پر بات چیت ہوئی ہے۔

مذاکرات میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے پر غور اور آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بات چیت کی۔

اس موقع پر نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے، سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں، امید ہے جی سی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Saudi Arabia

GCC Free Trade Agreement