Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

24 بچوں کے باپ کی شاہ رخ خان کو دھمکی

شاہ رخ خان کا جواب جان کر آپ حیران رہی جائیں گے
شائع 02 دسمبر 2023 05:56pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ کی ریلیز جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے اس کی ہائپ اتنی ہی بڑھتی جا رہی ہے، ایسے میں 24 بچوں کے ایک باپر نے شاہ رخ خان کو بڑے نقصان کی دھمکی دے دی ہے۔

شاہ رخ خان اکثر ہی اپنے مداحوں کیلئے سول و جواب کا سیشن رکھتے ہیں، جس میں وہ مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔

انہوں نے فلم ”ڈنکی“ کے حوالے سے بھی ایک ایسقا ہی سیشن رکھا جس میں مداحوں نے کئی سوالات پوچھے۔

انہی مداحوں میں سے ایک نے شاہ رخ خان کو کھلے لفظوں میں ایسی دھمکی دی کہ شاہ رخ خان جواب دیے بنا نہ رہ سکے۔

صارف نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھ سے محبت کریں ورنہ میں اپنی چار بیویوں، چوبیس بچوں اور پچاس پڑوسیوں کو ڈنکی دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گا۔‘

انوکھے مداح نے دھمکی دینے کے بعد شاہ رخ خان سے پوچھا، ’کیا اتنا بڑا نقصان برداشت کر پاؤ گے؟‘

شاہ رخ خان نے اس مزاحیہ دھمکی کا جواب مزاح میں ہی دیتے ہوئے لکھا، ’بھائی تو ویسے ہی اتنا مصروف رہتا ہوگا، کہاں ملے گا وقت کچھ بھی اور کرنے کا‘۔

انہوں نے مزید لکھا، ’برائے مہربانی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ وقت گزارو، بچوں کے ساتھ اچھے سے پیش آؤ اور اپنی بیویوں کو فلم ڈنکی دکھانے لے کر جانا‘۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان رواں سال ”پٹھان“ اور ”جوان“ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے کر باکس آفس پر راج کر رہے ہیں، اور سال کے اختتام سے قبل 22 دسمبر کو اپنی تیسری فلم ”ڈنکی“ ریلیز کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کی تاک میں ہیں۔

Shahrukh Khan

Dunki

DUNKI MOVIE

DUNKI RELEASE DATE

Ask SRK

Threat