Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات ملتوی کرانے کیلئے تیسری درخواست الیکشن کمیشن میں دائر

لیویز دہشتگردوں کی آزادنہ حرکت کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، درخواستگزار کا مؤقف
شائع 02 دسمبر 2023 12:57pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عام انتخابات 2024 کو ملتوی کرنے سے متعلق تیسری درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کردی گئی۔

انتخابات میں التواء سے متعلق دارخوست کوہلو کے شہری شاکر خان کی جانب سے ایڈوکیٹ عزیزالدین کاکا خیل نے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا کہ کوہلو میں امن و امان کی صورتحال ایف سی دیکھ رہی تھی جوکہ اب باڈرز پر چلی گئی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق فروری 2023 کے بلدیاتی انتخابات دہشت گری کے باعث انتخاب ملتوی کرنا پڑے، ایف سی بلڈنگ میں دہشت گرد داخل ہوئے اور حملے کی ویڈیوز بناتے رہے۔

درخواستگزار نے کہا کہ لیویز دہشتگردوں کی آزادنہ حرکت کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، تحصیل کھان میں دہشت گردوں نے انتخابی عمل روکنے کے لئے پمفلٹ تقسیم کیے تھے۔

الیکشن کمیشن میں دائر ہونے والی درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں بیشتر اضلاع اور ڈویژنز شدید برفباری کی لپیٹ میں ہوں گے، ووٹرز کو یکسان مواقع فراہم کرنا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

عدالتی تنبیہہ کے باوجود الیکشن کی تاریخ پر پھر بحث شروع، الیکشن کمیشن کا کارروئی کا فیصلہ

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سکیورٹی اور موسمیاتی حالات کے مطابق عام انتخابات کسی بھی موزوں وقت تک کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایڈووکیٹ فاطمہ نذر نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا کہ ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں کیوں کہ عام انتخابات کی تاریخ دئیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکورٹی صورتحال نازک ہے اور موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آوٹ ملنا ممکن نہیں۔

ECP

Election Commission of Pakistan (ECP)

KOHLO

Election 2024