Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

طوبیٰ انور نے شادی کے حوالے سے تنقید پر خاموشی کی وجہ بتادی

' جب آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہو تو خاموش رہنا سب سے مشکل کام ہے'
شائع 02 دسمبر 2023 12:13pm
تصویر: طوبیٰ انور/انسٹاگرام
تصویر: طوبیٰ انور/انسٹاگرام

سیدہ طوبیٰ انور اداکاری کے میدان میں نئی ہیں لیکن انہیں شہرت چند سال قبل حاصل ہوئی تھی جب انہوں نے مرحوم میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے شادی کی اور بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

عامرلیاقت سے علیحدگی کے بعد شوبزانڈسٹری جوائن کرنے والی طوبیٰ انور نے حال ہی میں شائستہ لودھی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی اور طلاق پر ہونے والے تمام تنازعات سے متعلق خاموش رہنے اور الزام تراشی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ڈاکٹرعامرلیاقت عامر نے طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پہلی اہلیہ کو طلاق دی، اس حوالے سے طوبیٰ کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ ایسا ان کے کہنے پر کیا گیا۔عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ، بچوں کے ساتھ طوبیٰ کے تنازع کی خبریں شروع سے ہی زیرگردش تھیں، بعد ازاں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

تاہم طوبیٰ کی جانب سے اس شادی کے دوران یا علیحدگی کے بعد بھی عامر لیاقت کی فیملی یا خود پرعائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی گئی۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کے پوڈ کاسٹ میں شریک طوبیٰ کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت کچھ ہو تو خاموش رہنا سب سے مشکل کام ہے۔ میرے پاس تمام جوابات ہیں لیکن یہ راستہ نہ چُننے کا انتخاب میں نے خود کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کیوں اُن لوگوں کی باتوں کا جواب دیں اور اپنے نجی معاملات پر بات کریں جو انہیں نہیں جانتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ماضی نہیں ستاتا، ہرلحاظ سے مطمئن ہوں کہ میں نے زندگی کا ہر فیز چاہے وہ آج ہو یا گزرا ہو اکل، اسے مکمل کردیا۔ اپنی طرف سے کوئی چیز ادھوری نہیں چھوڑی اس لیے فکر مند ہونےکی ضرورت نہیں۔

طوبیٰ کا مزید کہا تھا کہ کامیابی کیلئے شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتی۔

اس سے قبل شائستہ کے اس پوڈ کاسٹ کا ٹیزرآؤٹ ہوا تھا جس میں طوبیٰ کو سابق شوہر مرحوم عامر لیاقت کے ساتھ ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا تھا۔

طوبیٰ انور نے اپنی ناکام شادی کے تلخ تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کے لیے یہ ضروری نہیں کہ آپ تیس سے چالیس سال تک ایک زہریلے رشتے میں رہیں، آپ الگ ہو سکتے ہیں‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے یقین نہیں آ رہا تھا کہ لوگ اتنا جھوٹ بول سکتے ہیں۔ اب میں اپنی زندگی میں دانشمندی سے فیصلے کروں گی، شہرت اور پیسہ انسان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتا ہے‘۔

’مجرم خواتین‘، سوشل میڈیا نے شائستہ لودھی اور طوبیٰ انور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اس ٹیزر کے بعد سے صارفین کی جانب سے شائستہ لودھی اور طوبیٰ انور کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

Aamir Liaquat Hussain

Tuba Anwar

Shaista Lodhi