Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان نیدرلینڈز سے دُلہن کو اپنے وطن لے آیا، ہندورسم ورواج کے مطابق شادی

جوڑے نے تین سال ایک ساتھ رہنے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا، تصاویر وائرل
شائع 02 دسمبر 2023 09:00am

غیرملکی خواتین کی ایشیائی مردوں سے محبت انہیں اپنے ملک سے محبوب کے دیس کھینچ لاتی ہے۔ تازہ ترین واقعہ بھارت سے ہے جہاں نیدرلینڈزکی رہائشی شادی کرنے پہنچی۔

اترپردیش کے فتح پور ضلع سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ ہاردک ورما نے اپنی گرل فرینڈ 21 سالہ گیبریلا ڈوڈا سے شادی کی ہے۔

اس جوڑے کی شادی 29 نومبر کو ہندو رسم ورواج کے مطابق تمام ازدواجی رسومات مکمل کیں۔

فتح پور کے ایک گاؤں میں رہنے والے ہاردک کام کے سلسلے میں نیدرلینڈ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے ایک دوا ساز کمپنی میں سپروائزر کی نوکری کی، ان کی ملاقات اپنی ساتھی گیبریلا سے ہوئی۔

دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے اور آخر کار ہاردک نے گیبریلا کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

تین سال ایک ساتھ رہنے کے بعد، جوڑے نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور یہ بات ٹیلیفون پر ہاردک کے والدین کو بتائی۔ اس کے بعد گزشتہ ہفتے ہاردک گیبریلا کے ساتھ اپنے آبائی شہر واپس آئے جہاں ان کے اہل خانہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور شادی کی تقریبات میں گاؤں والے بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں

سابق فوجی نے شادی میدان جنگ بنادی، دلہن سمیت 4 کو مارکر اپنی جان بھی لے لی

محبت کی پرواز: بوئنگ 747 میں 350 مہمانوں کے ساتھ انوکھی شادی

رس گلوں پر شادی میں لڑائی ہوگئی، 6 افراد زخمی

ہاردک نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ 3 دسمبر کو ان کی فیملی گجرات کے گاندھی نگر جائے گی جہاں وہ فی الحال رہائش پزیر ہیں۔ فتح پور میں شادی کی وجہ ان کا آبائی گھر ہونا تھا۔

ہاردک نے مزید بتایا کہ 11 دسمبر کو گاندھی نگر میں ایک استقبالیہ رکھا گیا ہے جس میں گیبریلا کے والد مارسین ڈوڈا ، والدہ باربرا ڈوڈا اور خاندان کے دیگر ارکان شرکت کریں گے۔

بھارت میں جشن منانے کے بعد یہ جوڑا 25 دسمبر کو نیدرلینڈزجہاں وہ ایک چرچ میں مسیحی شادی کی تقریب بھی منعقد کریں گے۔

Uttar Pradesh

Wedding

Netherlands

ٰIndia

Wedding ceremony