Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں 13 سال سے تعطل کا شکار ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ڈیم راولپنڈی شہر میں پانی کی ضروریات کو پورا کرے گا، محسن نقوی
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 09:55pm
فوٹو ــ اسکرین گریب ۔ ٹوئٹر/ محسن نقوی
فوٹو ــ اسکرین گریب ۔ ٹوئٹر/ محسن نقوی

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 13 سال سے تعطل کا شکار دودوچھہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دو سال میں تکمیل کے بعد یہ ڈیم راولپنڈی شہر میں پانی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی میں ڈیم پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کیا، پراجیکٹ سائٹ کے معائنے کے موقع پر ایف ڈبلیو او حکام نے انھیں بریفنگ دی۔

میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، گرمیوں میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے جہاں شارٹ فال 60 ایم جی ڈی تک پہنچ جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 14 ارب کی لاگت سے بننے والا یہ ڈیم دو سال میں اپنی تکمیل کے بعد راولپنڈی شہر کیلئے 35 ملین گیلن روزانہ پینے کا صاف پانی مہیا کرے گا۔

مزید پڑھیں

پنجاب حکومت کا وقتی طور پر تمام اسموگ پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

لاہور میں طالبات کی بس پر فائرنگ کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

’پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں 6 ماہ کی توسیع‘

محسن نقوی نے کہا کہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام ہر صورت جاری رہے گا، کسی کو اس کام میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات اگلی حکومت دیکھے گی۔

mohsin naqvi

Punjab Development