Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’تھائی اساتذہ کو بلوچستان کی جامعات میں تعینات کیا جائے گا‘

تھائی حکومت، بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے تعلیم اور کھیل کے اعلیٰ سطح کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، قونصل جنرل
شائع 01 دسمبر 2023 08:34pm
کوئٹہ: یوتھ فیسٹیول میں تھائی لینڈ کے کراچی میں متعین قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم اور نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی کی شرکت۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
کوئٹہ: یوتھ فیسٹیول میں تھائی لینڈ کے کراچی میں متعین قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم اور نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی کی شرکت۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

تھائی لینڈ کے کراچی میں متعین قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تھائی اساتذہ کو بلوچستان کی جامعات میں تعینات کیا جائے گا۔

کوئٹہ میں منعقدہ یوتھ فیسٹیول کی تقریب میں ناروت سونتا روڈوم اور نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے شرکت کی۔

تھائی قونصل جنرل اور نوجوانوں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فیسٹیول میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تھائی قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی حکومت، پاکستان اور باالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے تعلیم اور کھیل کے اعلیٰ سطح کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔

قونصل جنرل ناروت سونتا روڈوم کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے نگران وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر کھیل نوجوانوں کے فلاح اور ترقی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ بلوچستان اور نگران صوبائی وزیر کھیل سے ہونیوالی ملاقاتوں میں تھائی لینڈ کی جامعات میں بلوچستان طلبہ کے اسکالرشپ کے امور پر بات ہوئی۔ بلوچستان کے طلبا کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تھائی اساتذہ کو بلوچستان کی جامعات میں تعینات کیا جائے گا‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں موثر مواقع میسر آئیں گے۔

نگران صوبائی وزہر کھیل جمال رئیسانی نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر کوشش کی جائے تو بڑے سنگ میل عبور کیے جاسکتے ہیں۔

نوابزادہ جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقومی سطح کے وفود سے تبادلہ خیال نوجوانوں کے اعتماد اور آگاہی میں اضافے کا باعث ہے۔

quetta

sports

healthy lifestyle