Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری

نجکاری کمیشن بورڈ کی گڈو پاور پلانٹ نجکاری فہرست سے ڈی لسٹ کرنے کی سفارش
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 08:09pm

نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی صدارت میں نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اور جوائنٹ وینچر ڈویلپمنٹ کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں نندی پور پاور پلانٹ اور گڈو پاور پلانٹ نجکاری فہرست سے ڈی لسٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کی کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ڈی لسٹ کرنے کی منظوری دے گی۔

اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق مالیاتی خدمات کے معاہدے پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک ٹرانزیکشن کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پاک چائنہ فرٹیلائزر لمیٹڈ کی نجکاری کے بعد کے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں

کابینہ نے روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کی عمارت کمرشل استعمال کی منظوری دیدی

نگراں وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد اقتصادی رابطہ کمیٹی کے رکن مقرر

پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد

Roosevelt Hotel

Fawad Hasan Fawad

financial advisor

Privatization Commission Board

Joint Venture Development