Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بطور وکیل بابراعوان کو کوئی بات آئین و قانون سے ہٹ کر نہیں کرنی چاہیئے، ترجمان الیکشن کمیشن

الیکشن کمشین نے بابراعوان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دے دیا
شائع 01 دسمبر 2023 07:22pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی نشستیں کم کرنے کا بیان حقائق کے منافی اور مضحکہ خیز قرار دے دیا اور کہا کہ بطور وکیل بابراعوان کو کوئی بات آئین وقانون سے ہٹ کر نہیں کرنی چاہیئے۔

الیکشن کمشین نے بابراعوان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق بابر اعوان کا بیان عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے، 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخوا میں ضم کیا گیا، ضم ہونے کے بعد سابق فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کردیا گیا، خیبرپختونخوا کی نشستوں میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں 39 سے 45 کردی گئیں جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ کیا گیا اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستیں 99 سے 115 کردی گئیں، قومی وصوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے، آئین کےمطابق ہی الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کی ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن میں آر اوز عدلیہ سے لینے کے سوال پر سکندر سلطان کی مسکراہٹ، ’نو کمنٹس‘ کا جواب

کس ضلع میں کتنی نشستیں ہوں گی، حتمی تفصیل سامنے آگئی

ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

pti

ECP

اسلام آباد

Babar Awan

Election Commission of Pakistan (ECP)

baber awan