Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالاکوٹ : برفباری سے بند شاہراہ کاغان کی مکمل بحالی کا کام جاری

شاہراہ کاغان برفانی تودے گرنے کے باعث مختلف مقامات سے بند ہوگئی تھی
شائع 01 دسمبر 2023 07:17pm
بالاکوٹ : برفباری سے بند شاہراہ کاغان کی مکمل بحالی کا کام جاری۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
بالاکوٹ : برفباری سے بند شاہراہ کاغان کی مکمل بحالی کا کام جاری۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

بالاکوٹ میں برفباری سے بند شاہراہ کاغان کو مختلف مقامات سے بحال کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔ شاہراہ کاغان پلدراں تک بحال کردی گئی۔

گزشتہ روز کاغان ویلی میں ہونے والی برف باری کے بعد شاہراہ کاغان برفانی تودے گرنے کے باعث مختلف مقامات سے بند ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے جاوید سیف اللہ نے آج نیوز کو بتایا کہ شاہراہ کاغان کھنیاں پلدراں لڑی کے مقام سے برف ہٹا کر بحال کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی کے شہری ماسک پہنیں، محکمہ موسمیات کا مشورہ

لاہورکے بعد کراچی بھی آلودہ شہر بن گیا

اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

انھوں نے مزید بتایا کہ کل شام تک شاہراہ کاغان کو ناران تک بحال کردیا جائے گا۔ این ایچ اے کی بھاری مشینری مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی پر کھڑی کردی گئی ہیں، تاکہ برفباری کے بعد روڈ کو فوری بحال کیا جا سکے۔

Met Office

snowfall

Weather Change