Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلقہ بندیوں سے کراچی پر جبر واضح نظر آتا ہے، خالد مقبول

بلدیاتی انتخابات میں جو کیا گیا وہی صورتحال پھر نظر آ رہی ہے، ایم کیو ایم کنوینیئر
شائع 01 دسمبر 2023 07:02pm
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی۔ فوٹو:اسکرین گریپ
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی۔ فوٹو:اسکرین گریپ

ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پراعتراض اٹھا دیا، اور کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے کراچی پر جبر واضح نظر آتا ہے، بلدیاتی انتخابات میں جو کیا گیا وہی صورتحال پھر نظر آ رہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ رویہ مختلف ہے، پہلا گنا نہیں جاتا پھر ووٹر لسٹوں سے نکال دیا جاتا ہے، ناانصافیوں کے تدارک کیلئے ہم کہاں جائیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جو کیا گیا وہی صورتحال پھر نظر آ رہی ہے، حلقہ بندیوں سے کراچی پر جبر واضح نظر آتا ہے، یہ شہر پورے ملک سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، اس شہر میں امن کے بغیر ملک میں امن نہیں آسکتا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پہلے پاکستان کاخواب دیکھا تھا اب پاکستانیوں کا خواب دیکھنا ہے۔

MQM Pakistan