Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر نے خودکشی سے پہلے بیوی اور 3 بیٹیاں قتل کر دیں، 4 صفحات پر مشتمل نوٹ چھوڑ دیا

طاہر قرض کی ادائیگی نہیں کرسکا،اس لئے انتہائی قدم اٹھایا، پولیس
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 04:48am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

شوہر نے اپنی جان لینے سے پہلے بیوی اور بچوں کو قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طاہر قرض کی ادائیگی نہیں کرسکا،اس لئے انتہائی قدم اٹھایا۔

فیصل آباد میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں غربت سے تنگ طاہر نامی شخص نے بیوی اور3 بیٹیوں کو قتل کردیا، اور اس کے بعد اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ طاہر قرض کی ادائیگی نہیں کرسکا، اس لئے اس نے انتہائی قدم اٹھایا، اور خود کشی کرنے سے پہلے اس نے ایک خط بھی لکھا۔

طاہر نے اپنے خط میں لکھا کہ میں لوگوں کے پیسے ادا نہیں کر پا رہا، جس کی وجہ سے خود کو اور بچوں کو مار رہا ہوں۔

Faisalabad

Suicide