Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا

شہر قائد اور گرد و نواح میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 247 ریکارڈ
شائع 01 دسمبر 2023 06:38pm
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا۔ فوٹو ــ فائل
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا۔ فوٹو ــ فائل

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا، شہر قائد اور گرد و نواح میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو سینتالیس ریکارڈ کیا گیا۔

میگا سٹی میں فضائی آلودگی سے شہری متاثر ہورہے ہیں۔ دھواں اڑاتی گاڑیاں ، بے ہنگم ٹریفک کا شور اور جلتا کچرا آلودگی کا سبب بن رہا ہے جس سے سانس کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق فضائی آلودگی میں کہیں نہ کہیں ہم سب کا ہاتھ ہے۔ گھروں کے باہر کچرا جلانا پیٹرول اور ڈیزل پر گاڑیاں چلانا اور لکڑی جلانے سمیت فیکٹریوں سے زہریلی گیسز کا اخراج فضا آلودہ اور ایئرکوالٹی خراب کرتا ہے۔

کراچی میں ائیر کوالٹی 250 کے قریب تھی، اور اسکا رنگ پرپل تھا، اس رنگ کا مطلب یہ ہے کہ ائیرکوالٹی انتہائی خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی کے شہری ماسک پہنیں، محکمہ موسمیات کا مشورہ

لاہورکے بعد کراچی بھی آلودہ شہر بن گیا

اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط سے کام لیں، فضائی آلودگی کے باعث سانس کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔

karachi

air quality index

smog