Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف علی زرداری کوئٹہ سے لاہور پہنچ گئے

سابق صدر کا لاہور میں 3 دن قیام متوقع ہے
شائع 01 دسمبر 2023 06:12pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

صدر پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کوئٹہ سے لاہور پہنچ گئے ہیں وہ 3 روز تک یہاں رہیں گے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کوئٹہ کے دو روزہ دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا لاہور میں قیام3 دن تک متوقع ہے، اس دوران وہ پارٹی رہنما مہرین انور راجا کے بیٹے کی شادی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری انتخابات سے متعلق اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جب کہ ان سے پیپلز پارٹی کے رہنما ملاقاتیں بھی کریں گے۔

lahore

Asif Zardari