Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ایم پی اے نذیر احمد چوہان پولیس پارٹی پر حملہ اور تشدد کے مقدمے میں بری

نذیر چوہان سمیت دیگر کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا
شائع 01 دسمبر 2023 05:36pm
سابق ایم پی اے نذیر احمد چوہان۔ فوٹو ــ فائل
سابق ایم پی اے نذیر احمد چوہان۔ فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر احمد چوہان سمیت دیگر افراد کو پولیس پارٹی پر حملہ اور تشدد کے مقدمے میں بری کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سنایا۔ دوران سماعت نذیر احمد چوہان سمیت آٹھ ملزمان نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

عدالت میں آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ مقدمے میں نامزد افراد میں نذیر احمد چوہان ، سعد نذیر ،عابد علی، رفاقت علی ، حافظ رضوان ، قاسم ، فیصل مقبول اور قمر عباس شامل ہیں۔

نذیر چوہان سمیت دیگر کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا تھا۔

Punjab police

Pakistan Politics

MAY 9 RIOTS