Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد حسن فواد فیض آباد دھرنا کمیشن کی تحقیقات میں طلب

فواد حسن فواد نے 22 نومبر 2017 کے اجلاس کے منٹس درج کئے تھے، ذرائع
شائع 01 دسمبر 2023 04:23pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

فیض آباد دھرنا کے تحقیقاتی کمیشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو طلب کرلیا ہے، انہوں نے 22 نومبر 2017 کے اجلاس کے منٹس درج کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا پر بنائے کمیشن کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کمیشن میں پیش ہو چکے ہیں، اور اب نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کو 5 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری نے 22 نومبر2017 اجلاس کے منٹس درج کئے تھے۔

واضح رہے کہ 15 نومبر 2023 کو وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کو پیش کیا تھا، جس کے مطابق کمیشن سابق آئی جی اخترشاہ کی سربراہی میں تحقیقات کرے گا۔

مزید پڑھیں: فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق تین رکنی کمیشن دو ماہ میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔ اور پبلک آفس ہولڈرز، خفیہ اداروں، سرکاری ملازمین یا دیگر افراد کے اس دھرنے میں ملوث ہونے کے حوالے سے حقائق کا تعین کرے گا۔

Fawad Hasan Fawad

faizabad dharna case