Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنے کے خلاف درخواست پر چیف الیکشن کمشنر عدالت طلب

الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 04:47pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پشاورہائیکورٹ ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، اور کیا اس جماعت کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا۔

عدالت نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشنر بتائیں کیا پی ٹی آئی ضابطہ اخلاق پرعمل کررہی ہے، اور کیا پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جلسوں کی اجازت نہ دینے پر نگراں حکومت کے خلاف کارروائی کی، چیف سیکرٹری وضاحت کریں کیا ایس اوپیز صرف پی ٹی آئی کیلئے ہیں۔

عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری سمیت تمام فریقین 7 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔

pti

imran khan

peshawar

Peshawar High Court