Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: آر جے مال میں آتشزدگی کیس کے 5 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے ملزمان کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
شائع 01 دسمبر 2023 01:36pm

کراچی کے آرجے مال میں آتشزدگی کے کیس میں گرفتار5 ملزمان کو 5 پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ہفتہ 25 نومبر کو کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانےمیں درج کیا گیا ہے۔

پانچوں ملزمان کو جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسرسےآئندہ سماعت پرپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ملزمان کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ آگ عمارت کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل پر صبح ساڑھے 6 بجے لگی تھی جس پرتقریباً ساڑھے 10 بجے قابو پایا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنان تھا لپ عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی اخراج کا راستہ موجود نہیں، اور عمارت چاروں جانب سے بند ہے، ہوا کے اخراج کا راستہ بند کئے جانے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

karachi

fire brigade

Rashid Minhas Road

Shopping Mall Fire