Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کرگیا

گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 08:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ مںڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی ہے، جب کہ 100 انڈیکس 1224 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 61 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مسلسل تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 384 پوائنٹس اضافے کے بعد 60 ہزار 915 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 531 پوائںتس پر بند ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث 100 انڈیکس میں 542 پوائنٹس اضافہ ہوا، اور 61 ہزار کی حد بحال ہوگئی، پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 61 ہزار 73 پوائنٹس پر تھا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 1224پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور 100انڈیکس61 ہزار 755 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اور انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے کمی کے بعد 284 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر کا لین دین 284.96 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر کی قیمت فروخت 286 روپے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

USD VS PKR

dollar prices

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)