ٹیسلا کا سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش، قیمت کا اعلان بھی کردیا گیا
الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ’ٹیسلا‘ نے سائبر ٹرک فروخت کیلئے پیش کرتے ہوئے اِس کی قیمت کا اعلان بھی کردیا ہے۔
سائبر ٹرک نے اپنے پولرائزنگ ڈیزائن کی بدولت ڈرائیوروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہے، مختلف خصوصیات کا حامل سائبر ٹرک فلم ”Blade Runner“ فلم سے متاثر ہوکر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس میں بیس ریئروہیل ڈرائیو ویریئنٹ ایک اندازے کے مطابق 250 میل کا سفر کرسکتے ہیں، جبکہ آل وہیل ڈرائیو اور ”سائبر بیسٹ“ ویریئنٹس بالترتیب 340 میل کا سفر کر سکتے ہیں۔ ایلون مسک نے کہا کہ ان خصوصیات کا مقصد ٹرک کو طویل سفر کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ بھاری سامان ایک پہاڑیوں تک بھی لے جاسکے۔
ٹیسلا کا ٹاپ آف دی لائن ”سائبر بیسٹ“ سائبر ٹرک 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار 2.6 سیکنڈ میں تیز کرسکتا ہے، جو کئی اسپورٹس کاروں کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔
ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں 11 ہزار پاؤنڈز کی ٹوونگ صلاحیت ہے، سائبر ٹرک امریکا میں ”بیک ٹو دی فیوچر“ شہرت کے ڈی ایم سی ڈیلورین کے بعد پہلا ٹرک ہے، جس میں اسٹینلیس اسٹیل کی باڈی استعمال کی گئی ہے اور اس میں آرمر گلاس بھی ہے، جو 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بیس بال کے اثرات کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
مسک نے کہا کہ ٹرک کے دروازے 45 کیلیبراور 9 ملی میٹر راؤنڈ تک بلٹ پروف ہیں، ٹرک میں 6 فٹ کا لمبا بستر ہے، جس کے7 نیچے اضافی سامان رکھنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔
اس کےعلاوہ ٹرک میں 120 وولٹ اور 240 وولٹ کے آؤٹ لیٹس بستر اور کیبن میں ٹولز چلانے، ای وی چارج کرنے کے لیے 11.5 کلو واٹ تک بجلی فراہم کرنے کے لیے ہیں۔
سائبر ٹرک کی قیمت 60 ہزار 990 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی، جو 2019 میں پیش کی جانے والی قیمت سے 50 فیصد زیادہ ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیمت کے باعث یہ سائبر ٹرک صرف امراء کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔
Comments are closed on this story.