Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

شیرافضل مروت پر حامد خان نے بھی اعتراض کردیا

ہر وکیل کو الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جاسکتا، حامد خان
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 12:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما حامد خان نے بھی پارٹی کے سینیئر نائب صدر شیر افضل خان مروت پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں حامد خان کا کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایک دم ایسے کارکن آ گئے جن کا ہمیں پتا بھی نہیں اور وہ پارٹی میں لیڈر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حامد خان نے کہا کہ وہ شیر افضل مروت کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ صرف ان ہی وکلاء کو ٹکٹ دیا جائے گا جو حلقے میں متحرک ہونے کے ساتھ سیاسی رابطہ رکھتے ہیں، البتہ ہر وکیل کو ٹکٹ نہیں دیا جاسکتا۔

pti

Hamid Khan

Sher Afzal Marwat