Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاکھ والے فونز کے فیچرز سے لیس سستا ترین فون اب پاکستان میں دستیاب

اگر مہنگا فون خریدنے کی جیب اجازت نہیں دیتی تو یہ فون آپ کیلئے ہی ہے۔
شائع 30 نومبر 2023 08:22pm

اسمارٹ فونز اب تقریباً تمام ہی لوگوں کی ضرورت بن گئے ہیں، لیکن ان کی بڑھتی قیمتوں میں مہنگائی کی چکی میں پسے پاکستانیوں کو پریشان کردیا ہے۔

ضرورت کو پورا کرنے لائق اسمارٹ فون خریدا جائے تو وہ پورا بجٹ تہس نہس کردیتا ہے، لیکن سستا اسمارٹ فون خریدا جائے تو اس میں وہ فیچرز موجود ہی نہیں ہوتے جو بوقت ضرورت کار آمد ثابت ہوں۔

تو کیا ایسا کوئی فون مارکیٹ میں موجود ہے جو جیب پر بھاری بھی نہ پڑے اور فیچرز کا ایک مکمل پیکیج فراہم کرسکے؟

جی بالکل ہے، ”ڈی کوڈ بولڈ 3“ (Dcode Bold 3) ایک ایسا اسمارٹ فون ہے جو جیب پر بھی ہلکا ہے اور اس کے فیچرز کسی بھی 70 سے 80 ہزار روپے تک کے مہنگے فون کو مات دے سکتے ہیں۔

ڈی کوڈ بولڈ 3 میں 1080 پکسلز ریزولوشن اسکرین، 60 ایف پی ایس ویڈیو ریکارڈنگ اور ایک قابل اعتماد میڈیا ٹیک چپ سیٹ موجود ہے جو کہ اس فون کی مقررہ قیمت میں تلاش کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

خیال رہے کہ کہ ڈی کوڈ ایک بین الاقوامی برانڈ ہے جو صرف پاکستان میں فون اسمبل کرتا ہے۔

ڈیزائن اور ڈسپلے

بولڈ 3 کی اسکرین ایک لمبے 6.78 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل پر مشتمل ہے، جس میں 2460x1080 پکسلز ریزولوشن اور 120ہرٹز کا ریفریش ریٹ ہے۔

ڈسپلے کی برائٹنیس 580 نٹس تک جاسکتی ہے۔

سیلفی کیمرے کے لیے سب سے اوپر بیچ میں میں پنچ ہول کٹ آؤٹ دیا گیا ہے۔

یہ اس رینج کے چند فونز میں سے ایک ہے جنہیں بنانے میں شیشے اور پلاسٹک کا امتزاج استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے دائیں جانب فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔

اندرونی ہارڈوئیر اور سافٹ ویئر

اس فون کو 6 نینو میٹر میڈیا ٹیک ہیلیو جی99 ایس او سی پروسیسر کے ذریعے طاقت بخشی گئی ہے۔

اس میں 6 جی بی ریم (پلیس 6 جی بی ورچوئل ریم) اور 128 جی بی اسٹوریج میموری دی گئی ہے۔

اس میں ایک کسٹم یو آئی اینڈرائیڈ 13 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، جس کلے بارے میں ڈی کوڈ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

کیمرے

بولڈ 3 کی پشت پر ایک 50میگا پکسل کا مین کیمرہ ہے جو 1080 پکسلز اور 30 فریم فی سیکنڈ (ایف پی ایس) کے ساتھ ساتھ 60ایف پی ایس میں ویڈیوز ریکارڈ کر سکتا ہے۔

اس کے دوسرے اور تیسرے کیمروں پر میکرو اور پورٹریٹ کا لیبل لگا ہوا ہے، حالانکہ ڈی کوڈ نے ان کی ریزولوشن ظاہر نہیں کی ہے۔

پنچ ہول سیلفی کیمرہ 16میگا پکسل شوٹر ہے۔

بیٹری اور قیمت

اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے اور 15 واٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ ہے۔

بولڈ 3 کی قیمت ڈی کوڈ کی اپنی ویب سائٹ پر 35,000 روپے درج ہے، لیکن PriceOye جیسی خوردہ فروش ویب سائٹس پر آپ اسے 32000 روپے تک میں بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

smartphones

features

Price

Dcode

Bold 3