Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فنڈ، یو اے ای کا 100 ملین ڈالر دینے کا اعلان

امریکا کا 17 ملین ڈالرز سے زائد رقم اور جرمنی کا 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2023 08:45pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ ٹوئنٹی ایٹ کا آغاز ہوگیا ہے، کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کیلئے بڑی امداد کے اعلانات کئے گئے ہیں، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

دبئی میں کوپ۔28 اجلاس کے پہلے دن فنڈ کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد آب و ہوا سے متاثرہ ممالک کو مالی مدد کی پیش کش کرنا ہے۔

کانفرنس میں 160ممالک کے رہنما شریک ہیں۔ 70 ہزارافراد کوپ 28 کا حصہ ھوں گے۔

روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات موسمیاتی آفات کے نئے فنڈ میں 100 ملین ڈالر کا عطیہ دے گا۔

سی او پی 28 کی باضابطہ منظوری کے بعد انہوں نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ہم موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے اس فنڈ کو تاریخی طور پر اپنانے پر تمام فریقوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کے 100 ملین ڈالر کے وعدے کا اعلان کرتے ہیں۔

برطانیہ کی جانب سے موسمیاتی اثرات کے روک تھام کے فنڈ میں 60 ملین پاونڈ ، جاپان نے 10ملین اور یوپی یونین نے 225 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا۔

امریکا نے 17 ملین ڈالرز سے زائد رقم اور جرمنی نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دینے کا اعلان کیا۔

climate change

UAE

Climate disaster fund