آئی ایم ایف سے ہونے والے اتفاق رائے کے بعد 4 صدارتی آرڈیننسز جاری
حکومت پاکستان نے آج 4 صدارتی آرڈیننسز جاری کردیے، آرڈیننسز صدر مملکت کی منظوری سے جاری کئے گئے، آرڈیننسز کا مقصد متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل 2023 جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان پوسٹل سروسزمنیجمنٹ بورڈ ترمیمی بل 2023 جاری کیا گیا۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل2023 اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2023 بھی جاری کیا گیا۔
یہ آرڈیننس جولائی میں آئی ایم ایف سے ہونے والے اتفاق رائے کے نتیجہ میں جاری کیے گئے۔ متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے صدر مملکت کو آرڈیننسز کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
آرڈیننس ریاستی ملکیتی انٹرپرائزز گورننس اینڈ آپریشن ایکٹ2023 کے تسلسل میں جاری ہوئے، یہ آرڈیننس حکومتی ملکیتی انٹرپرائزز اصلاحات کے تسلسل میں جاری کئے گئے۔
Comments are closed on this story.