Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کتنا بڑا منہ کھولا‘: حسن علی کی اہلیہ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو وائرل

حسن علی اہلیہ کیلئے گول گپے والا بن گئے
شائع 30 نومبر 2023 07:06pm

محبت میں انسان کیا کچھ نہیں کرجاتا، اگر آپ اپنے شریک حیات کی محبت میں ڈوبے ہوں تو شاہِ عالم ہی کیوں نہ ہوں محبوب کے قدموں میں پڑے ہوں گے۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی اپنی اہلیہ سامعہ کی محبت میں ان کے قدموں میں تو نہ بچے البتہ ان کیلئے گول گپے والا ضرور بن گئے۔

سامعہ نے حسن علی کو اپنا ’سب سے بہترین پانی پوری/ گول گپے والا‘ قرار دیا۔

دراصل حسن علی اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزارنا بے حد پسند کرتے ہیں اور مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کرتے وقت وہ اپنی اہلیہ کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے بعد حسن علی اپنی اہلیہ سامعہ کے ساتھ ہندوستان کی سیر میں مصروف دکھائی دیے۔

جوڑا نہ صرف سیاحتی مقامات کا دورہ کرتا نظر آیا بلکہ مختلف انواع و اقسام کے مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوتا دکھائی دیا۔

اس دوران سامعہ حسن نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر جاری کی جس میں انہیں ایک ریسٹورنٹ میں گول گپے کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی نے انتہائی پروفیشنل اور پیار بھرے انداز میں سامعہ کے لیے گول گپا تیار کیا اور انہیں کھلا دیا۔

اس موقع پر ان کی بیٹی ہیلینا بھی ان کے ساتھ تھی جسے ہنسانے کے لیے حسن نے سامعہ کا گول گپے کھاتے ہوئے مذاق بھی اڑایا کہ کتنا بڑا منہ کھولا ہے۔

اس دلچسپ ویڈیو کے کیپشن میں سامعہ نے لکھا، ’خستہ پوری، مسالے دار پانی ، میرا پانی پوری والا بہترین ہے‘۔

خیال رہے کہ حسن علی نے 20 اگست 2019 کو بھارتی نژاد سامعہ خان سے دبئی میں شادی کی اور رواں سال یہ جوڑا اپنی شادی کے چار سال مکمل کرچکا ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ خان اور حسن علی کی مبینہ طور پر 2018 میں دبئی میں ایک قریبی دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک سال بعد 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جبکہ 2021 میں انکے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی۔

hassan ali

Gol Gappe

daughter

Samia Hassan Ali