Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اوقات دکھا دی‘، ہانیہ کے ٹیٹو پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ہزاروں مداحوں کی ان فالو کرنے کی دھمکی
شائع 30 نومبر 2023 06:16pm

اکثر و بیشتر تنازعات میں گھری رہنے والی پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے نئے ٹیٹو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

ہانیہ عامر نے لندن میں اپنے دائیں بازو کی اندرونی جانب مشہور زمانہ کارٹون ”دی پاور پف گرلز“ کا معروف کردار ”ببلز“ گدوایا، اور دبئی سے اس کی تصاویر شئیر کیں۔

لیکن جیسے ہی تصاویر وائرل ہوئیں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین نے ٹیٹو بنوانے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کئی فالوورز نے انہیں ان فالو کرنے کی بات بھی کی۔

کچھ صارفین نے انہیں آخرت سے ڈرایا تو کچھ نے انہیں یاد دلایا کہ وہ مسلمان ہیں۔

کچھ منچلے بابراعظم کا نام لے کر بیان بازی کرتے رہے۔

Hania Aamir

Tattoo

Bubbles