Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کا عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنے کا حکم

8 فروری دور نہیں، الیکشن کے بعد ترقیاتی کام شروع کریں، جسٹس اعجاز انور
شائع 30 نومبر 2023 06:07pm

ترقیاتی کاموں کے خلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے عام انتخابات تک ترقیاتی کام روکنے کے احکامات جاری کردیے۔ جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومت ترقیاتی کاموں میں اتنا انٹرسٹ کیوں لے رہی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ نگران حکومت کے پاس ترقیاتی کاموں کا اختیار نہیں، الیکشن کا اعلان ہونے کے باوجود ترقیاتی کام جاری ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد کیسے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ نگران حکومت آنے سے پہلے یہ ترقیاتی کام شروع ہوئے۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ پھر تو منظور نظر لوگ ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگاتے ہیں۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے سے شروع ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ 8 فروری دور نہیں، الیکشن کے بعد ترقیاتی کام شروع کریں۔

Peshawar High Court

KPK caretaker government

Kpk Development