Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم

ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کی جائے، محسن نقوی
شائع 30 نومبر 2023 05:17pm
رحیم یار خان: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم ۔ فوٹو ــ فائل
رحیم یار خان: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم ۔ فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کچے کے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئےگرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت رحیم یار خان ایئرپورٹ پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے کیلئے گرینڈ آپریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :

پنجاب اور سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن

قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری مجرم دبئی سے گرفتار

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اغوا کا مقدمہ درج

نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ کچے میں کاشت فصلوں کی فوری کٹائی کی جائے۔

Kacha Area

mohsin naqvi

kacha operation

Kacha Robbers