Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کیخلاف فیصلہ عمران خان کے آڑے آگیا، رانا ثناء اللہ

نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے ملاقات کریں گے، رانا ثناء اللہ
شائع 30 نومبر 2023 05:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہر ڈویژن کی میٹنگ کے بعد پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کو 7 سال بعد ایون فیلڈ کیس میں انصاف ملا، ہم نے آج پارلیمانی بورڈز کی میٹنگز کے متعلق لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہر امیدوار سے ملاقات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس فراڈ ہے جس میں جج ملک ارشد مرحوم کے خلاف فیصلہ آ چکا ہے، العزیزیہ کا فیصلہ برقرار نہیں رہنا چاہئے، ازخود نوٹس کے تحت العزیزیہ ریفرنس مکمل ختم ہو جانا چاہئے۔ میرے خیال سے العزیزیہ کیس 2 دن میں ختم ہو جائے گا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے، جس فیصلے کے تحت نواز شریف کو پارٹی صدارت سے الگ کیا گیا، آج وہی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کے آڑے آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے التوا کی باتیں ہونا افسوس ناک ہے، مسلم لیگ ن 8 فروری کے الیکشن کے لئے مکمل تیار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رائج الوقت قانون کے مطابق زیادہ سے زیادہ نااہلی 5 سال کی ہو سکتی ہے، اس قانون کو چیلنج کیا گیا اور نہ اس پر ازخود نوٹس لیا گیا، نئے قانون کے مطابق نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔

Rana Sanaullah

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)