Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کپل شرما فلائٹ میں تاخیر پر اپنے ملک کی ایئر لائن پر پھٹ پڑے

'پچاس منٹ کا یہ سفر چھ گھنٹے تاخیر کا شکار تھا'۔
شائع 30 نومبر 2023 05:22pm
تصویر-ٹائمز آف انڈیا
تصویر-ٹائمز آف انڈیا

مشہور کامیڈین کپل شرما نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر مسافروں کے حوالے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں فلائٹ میں تاخیر اور جھوٹ بولنے پر ایئرلائن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

حال ہی میں مشہور کامیڈین اور بالی ووڈ اداکار کپل شرما نے فلائٹ میں تاخیر اور جھوٹ بولنے پر ایئرلائن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’لوگ اس کی وجہ سے تکلیف اٹھا رہے ہیں…‘

کامیڈین نے اپنی پوسٹ پر بہت سے مسافروں کا تجربہ بیان کیا ہے جبکہ آن لائن صارفین کی رائے مختلف ہے۔

کپل شرما نے لوگوں کے ایئر لائن سے متعلق مسائل پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’پچاس منٹ کا یہ سفر چھ گھنٹے تاخیر کا شکار تھا‘۔

کامیڈین نے سوشل میڈیا پر ان کے جھوٹ اور ناقص خدمت کے حوالے سے ان کی کھنچائی کی۔

کپل شرما اکیلے اس فلائٹ پر نہیں تھے جنہوں نے تنقید کی، بلکہ کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے بھی ایئر لائن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’وہ مسافروں کے ساتھ متکبرانہ رویہ رکھتے ہیں۔‘

ایسا لگتا ہے کہ کپل شرما کسی تقریب کے لئے سفر کر رہے تھ، ےانہوں نے ویڈیو بھی اپ لوڈ کیں۔

اس ویڈیو میں متعدد مسافروں کو پرواز کی تاخیر کے بارے میں سوالات پوچھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اور وہ سب واضح طور پر طویل انتظار سے ناراض تھے۔

مزید پڑھیں

ایئر انڈیا کی پرواز میں طیارے کی چھت ٹپکنے لگی

نیپال اور بھارت کے مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے

جہاز کے عملے کی غفلت، مسافروں کی آنکھوں سے خون جاری

اس سے بھی بدتر بات یہ ہے کہ انڈیگو ایئر لائن نے ہر مسافر کو بس کے اندر پچاس منٹ تک انتظار کرایا اور پھر انہیں مطلع کیا کہ ’پائلٹ ٹریفک میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے ان کے سفر میں تاخیر ہوئی ہے۔‘

طیارے میں سوار ہونے کے بعد مسافروں کو کچھ دیر اور انتظار کرنا پڑا جس کے بعد ایئر لائن نے انہیں جہاز سے اتار دیا۔

بعد میں انہیں مطلع کیا گیا کہ ’وہ جلد ہی ایک دوسرے طیارے میں روانہ ہوں گے۔‘ جس کی وجہ سے انہیں واپس ٹرمینل پرآنا پڑا اور دوبارہ سیکیورٹی چیک کرنا پڑا۔

کپل شرما کے علاوہ مکیش چھابڑا نے بھی ایئرلائن کو اس کی انتہائی تاخیر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر انڈیگو ایئر لائن اس وجہ سےمقبول ہو گیا ہے۔

passengers

lifestyle

indian airline

indigo

X Twitter

Comedian Kapil Sharma

Mukesh Chabra