امارات میں 500 درہم کا نیا نوٹ متعارف، ڈیزائن کی خاصیت کیا ہے؟
امارات کے سینٹرل بینک کی جانب سے پولیمر سے تیار کردہ 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے، نوٹ پر ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی و سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے ہیں۔
اماراتی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ نوٹ آج سے لین دین کے لیے دستیاب ہو گا، نوٹ کی تیاری میں پولیمر کا استعمال کیا ہے، عام مادے سے زیادہ مضبوط اور پائیدار ہے۔
نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں ’تیرا‘ پویلین کی تصویر ہے، جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو واضح کر رہی ہے۔
نوٹ کے دوسری جانب دبئی کے فیوچر میوزیم کی تصویر ہے، جو ماضی کو مستقبل سے جوڑنے والے فن تعمیر کا انوکھا شاہکار ہے۔
اس کےعلاوہ نوٹ کےعقبی حصے میں اماراتی ٹاورز اور برج خلیفہ ان میں سے ایک ہے، جسے 828 میٹر بلند ہونے کے باعث دنیا کا سب سے اونچا ٹاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
Comments are closed on this story.