Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لطیف کھوسہ نے آڈیو لیک کی بلواسطہ تصدیق کردی

جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے، لطیف کھوسہ
شائع 30 نومبر 2023 03:36pm
ی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل
ی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ۔ فوٹو — فائل

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بشریٰ بی بی کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو کی بلسواطہ تصدیق کردی۔

ایک بیان میں سردار لطیف کھوسہ نے آڈیو لیک کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شرم آنی چاہیے جس نے ذاتی گفتگو لیک کی، یہ کلائنٹ اور وکیل کے درمیان گفتگو ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آرڈر دیا ہے کہ یہ کون آڈیو لیک کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دونوں بہنوں سے متعلق بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک

عظمیٰ اور علیمہ خان کے ساتھ اختلافات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اوربشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں اس حوالے سے کھل کراظہارکیا جا رہا ہے۔

bushra bibi

audio leak

latif khosa