Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اجوائن کے پتوں کے ناقابل یقین فوائد

بہت سے لوگ اجوائن کے پتوں کے بیش بہا فوائد نہیں جانتے۔
شائع 30 نومبر 2023 02:05pm
تصویر-نیوز ٹریک
تصویر-نیوز ٹریک

** ہمارے روزمرہ کے کھانوں میں ہم بہت سے مصالحے جات کا استعمال کرتے ہیں اجوائن بھی ان ہی میں سے ایک ہے جسے ہم کھانوں میں خوشبو اور تاثیر بڑھانے کےلیے استعمال کرتے ہیں۔**

اجوائن یا کیروم کے بیج بہت سے گھرانوں میں کھانے پکانے میں استعمال ہوتے ہیں اسی طرح اس کے پتے بھی دوائیوں اور کھانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

اسے آیوروید میں بے شمار صحت کے فوائد کے لیے بھی مانا جاتا ہے۔ لیکن بہت سارے لوگ اجوائن کے پتوں کے بارے میں نہیں جانتے ہیں۔

اجوائن کے پتے بڑے پیمانے پر سالن کو ذائقہ دینے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ۔ ان پتوں میں کافی مقدارمیں قدرتی طور پر پائے جانے والے غذائی اجزاء اور مرکبات ہوتے ہیں جن میں فائبر ، کاربوہائیڈریٹ ، کیلشیم ، فاسفورس اوردیگر اینٹی آکسیڈنٹس شامل ہیں۔

یہ بدہضمی ، قبض ، تیزابیت ، وزن میں کمی میں مدد کرنا اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اجوائن کے پتوں کے چند استعمال

زکام اور کھانسی کا علاج:

اجوائن کے پتوں کو پانی میں ابال کر گرم جوشاندہ بنا کر سردی اور کھانسی کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو زکام اور کھانسی ہو تو اجوائن کے 10 یا 12 پتے لے کر پانی سے دھو لیں۔

ایک گلاس پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ابال لیں یہاں تک کہ پانی اس کی اصل مقدار کے تقریباً تین چوتھائی تک کم ہو جائے۔

اسے آنچ سے اتار کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر نزلہ و کھانسی سے نجات کے لیے پی لیں۔ اگر آپ چاہیں تو ذائقہ کے لیے اس میں تھوڑا سا شہد بھی شامل کرلیں۔

اجوائن کے پکوڑے

اجوائن کے پتوں کو بیسن (چنے کے آٹے) کے آٹے میں شامل کر کے مزیدار اور ذائقے دار پکوڑے بنانے کے لیے ڈیپ فرائی کیا جا سکتا ہے۔ ان پکوڑوں کا مزہ کیچپ یا کسی اور ڈپ کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے۔

اجوائن کی ڈپ یا چٹنی

اجوائن کے پتوں کو بھون کراسے تھوڑےکریمی دہی میں ملا کر مزیدار اور ذائقہ دار ڈپ بنایا جا سکتا ہے۔

اس کےعلاوہ چند تازہ اجوائن کے پتوں کو دھو لیں اور انھیں گرائنڈر میں پانی ،نمک، بھنی لال مرچ، چنے کی دال، سفید تل ،ہینگ اور املی کے ساتھ ڈال کرگرائنڈ کرلیں۔

اس مزیدار چٹنی کا مزہ پکوڑے ، چپس، کرسپس یا پراٹھے کے ساتھ بھی لیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ سبزیاں ایک بار خریدلائیں، پھر خود انکو گھر میں اگائیں

تیزابیت کو ان 6 مفید ٹوٹکوں سے فوری دور کیجئے

نیم گرم پانی آپ کی صحت پر کرشماتی اثر ڈالتا ہے

اجوائن کا جوس

مشروبات میں ذائقہ اور غذائیت شامل کرنے کے لیے آپ اپنی پسند کے کسی بھی پھل یا سبزیوں کے رس میں اجوائن کے پتے شامل کر سکتے ہیں۔ آپ اسے مزید لذیذ اور ذائقہ دار بنانے کے لیے اپنی پسند کے کسی بھی سبز جوس میں شامل کر سکتے ہیں۔

اجوائن کے پتوں کے بارے میں مشہور ہے کہ ان میں متعدد فوائد ہوتے ہیں جن میں پیٹ کے مسائل جیسے گیس، بھوک اور ہاضمہ کو بہتر بنانا شامل ہے۔

روزمرہ کے گھریلو علاج کے لیے ان حیرت انگیز پتوں کو اپنے استعمال میں ضرور شامل کریں۔

Women

lifestyle

Juice

digestion

Ajwain Leaves

cough and flu

Ajwain leaves dip