Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: 16ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز آج سے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ افتتاح کریں گے

اردو کانفرنس میں دنیا بھر کے 200 سے زائد دانشور شرکت کریں گے۔
شائع 30 نومبر 2023 12:18pm

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں آج سے 4 روزہ 16 ویں بین الاقوامی اردو کانفرنس کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر افتتاح کریں گے۔

اردو کانفرنس میں دنیا بھر کے 200 سے زائد دانشور شرکت کریں گے۔

اس سال سب سے بڑی کشش مشہور شاعر گلزار اور بھارتی اسکرین رائٹر جاوید صدیقی کی آن لائن شرکت ہوگی۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے اس حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 16 سال سے لوگ اس تقریب کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب نفرت کے کلچر نے شہر کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔

انہوں نے انتقال کر جانے والے بہت سے مصنفین اور معروف شخصیات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کا ایڈیشن ان لوگوں کے لیے وقف کیا جائے گا جنہوں نے ادب کی دنیا میں اپنا کردار ادا کیا۔

احمد شاہ نے مزید کہا کہ اردو کانفرنس میں ایک سیشن جوش ملیح آبادی پر رکھا گیا ہے جس میں ان پر بنائی گئی دستاویزی فلم اور ہندوستانی شاعر اور فلم ساز گلزار کے ساتھ گفتگو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

عالمی اردو کانفرنس 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Arts Council Of Pakistan

POET GULZAR

GULZAR AND ANWAR MAQSOOD

AALMI URDU CONFERENCE

Urdu Conference 2023