ایف بی آر سے کامیاب مذاکرات کے بعد پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان مذاکرات طے پا گئے۔
مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ایف بی آر نے قومی ائر لائنز کے منجمد کیے گئے تمام اکاؤنتس بحال کردیے، جس کے احکامات جاری بھی کردیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور ایف بی آر کا لارج ٹیکس یونٹ معاملے کے دوران رابطے میں رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4 ارب کی ادائیگی کرنی ہے، پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن فائل نہیں کیے۔
یہ بھی پڑھیں:
قومی ایئر لائن کی بندش سے متعلق خدشات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان پی آئی اے
ٹریبونل کے آرڈر پر 2 ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں لیکن ادائیگی نہ ہونے پر گزشتہ روز قومی ائر لائنز کے اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دی تھی، پی ایس او نے پی آئی اے سے 1.5 ارب روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.