Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

شادی کارڈ یا تحقیقی مقالہ؟ بنگلہ دیشی جوڑے کی منفرد تخلیق وائرل

یہ منفرد کارڈ سنجنا تبسم سنیہا اور مہجب حسین ایمان کی شادی کا ہے جو تیزی سے وائرل ہوا
شائع 30 نومبر 2023 12:12pm
تصویر -این ڈی ٹی طی
تصویر -این ڈی ٹی طی

** شادیوں کا ڈھب اب ذرا تبدیل ہوچکا ہے، کوئی ہوائی جہازمیں شادی کررہا ہے تو کوئی سمندر کی تہہ میں اتر کر اپنے خاص دن کو مزید خاص بنارہا ہے۔ اور تو اور شادی کا دعوت نامہ دینے کےلیے بھی منفرد انداز اپنایا جارہا ہے۔**

حال ہی میں ایک شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا کسی ’ریسرچ پیپر‘ سے کم نظر نہیں آتا۔

ایکس صارف نے بنگلہ دیشی جوڑے کی شادی کا یہ کارڈ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یقین نہیں آرہا یہ شادی کا دعوت نامہ ہے’۔

صارف نے ساتھ ہی رونے والا ایموجی بھی استعمال کیا ۔

تحقیقی مقالے سے متشابہہ یہ منفرد کارڈ سنجنا تبسم سنیہا اور مہجب حسین ایمان کا ہے۔

مقالے سے اسے یوں بھی جوڑا جاسکتا ہے کہ کارڈ میں شادی کی اہمیت کی وضاحت کرنے والا مکمل خلاصہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ اس ممیں قرآنی آیات کے ساتھ ایک تعارف ہے، شادی کی جگہ تفصیلات کے علاوہ آخر میں ایک نتیجہ بھی دیا گیا ہے۔ ں۔

کارڈ کا عکس ایکس پر شیئر کیئے جانے کے بعد سے اب تک اسے 33 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہےاور اس پر متعدد دلچسپ تبصرے کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

شادی کے روز کورونا میں مبتلا ہونے والی دلہن کی انوکھی شادی

دلہن کی مہمانوں سے شادی میں شرکت کی انوکھی شرط

امریکی جوڑے کی شادی کی انوکھی تقریب

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ میں شرکت کرنے کا ارادہ کروں، مجھے اس کے جیسا جائزہ لکھنا پڑے گا۔‘

جبکہ ایک صارف نےسوال اٹھایا کہ’ کیا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ یہ ریسرچ کا مقالہ نہیں ہے۔’

ایک صارف نے مذاق میں لکھا ’ دو محققین شادی کررہے ہیں ۔۔سمجھے’ ۔

ایک کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ’یہ تو ایک تھیسس کی طرح لگ رہا ہے۔‘

Bangladesh

lifestyle

X Twitter

unique

Wedding Card

Research Papper