Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری مجرم دبئی سے گرفتار

بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141 ہو گئی
شائع 30 نومبر 2023 11:41am

قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری مجرم دبئی سے گرفتار کرلئے گئے جس کے بعد بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141 ہو گئی۔

پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری مجرموں کو دبئی سے گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو اور اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو مطلوب تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ قتل کے مقدمات میں مطلوب دونوں اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے پولیس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، اور مجرموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141 ہو گئی ہے۔

Punjab police

Wanted for murder