Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام اور کھانسی کے ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت
شائع 30 نومبر 2023 11:33am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں نزلہ زکام، کھانسی اور سینہ کے امراض پھیلنے لگ گئے۔

صوبے میں 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار 284 کیسز رپورٹ ہوئے، انفلوئنزا وائرس کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 28 ہزار 674 کیسز جون کے مہینےمیں رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلسل کھانسی سے چھٹکارا پانے کے لیے ان تجاویز پر عمل کریں

ڈینگی کے بعد صحت کی مکمل بحالی کیلئے یہ غذائیں کھائیں

محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں 28 ہزار 402 کیسز، جولائی میں17 ہزار 446 اور اکتوبر میں نزلہ زکام اور کھانسی کے 19 ہزار 520 کیسزسامنے آئے۔

KPK

flu virus

COUGH

health department kpk