Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی خاتون نے دُنیا میں سب سے لمبے بال رکھنے کا ریکارڈ قائم کردیا

خاتون نے 14 سال کی عمر سے بال نہیں کٹوائے
شائع 30 نومبر 2023 11:36am
تصویر: گنیز ورلڈ ریکارڈ
تصویر: گنیز ورلڈ ریکارڈ

بھارت میں رہائش پذیر ایک خاتون نے سب سے زیادہ لمبے بال رکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارت کے شہراتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ اسمیتا شریواستو کے بال دنیا بھر میں سب سے زیادہ لمبے اور گھنے ہیں۔

خاتون نے 14 سال کی عمر سے اپنے بالوں کو کاٹنے سے گریزکیا اور اب اس کے بالوں کی لمبائی 7 فٹ اور 9 انچ ہے۔

خاتون نے 1980 کی دہائی میں بھارتی اداکاراؤں کے ہیئر اسٹائل سے متاثر ہو کر لمبے بال رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اسمیتا شریواستو ہفتے میں دو بار اپنے بال دھوتی ہیں۔ دھونے، خشک کرنے اور اسٹائل کرنے کے اس عمل میں انہیں تین گھنٹے لگتے ہیں۔

بالوں کو دھونے میں خاتون کو 30 سے 45 منٹ لگتے ہیں، پھر اسے تولیہ سے خشک کرنے اور سلجاھنے میں انہیں دو گھنٹے لگتے ہیں۔

اسمیتا شریواستو نے بالوں کو کنگھا کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نیچے ایک چادر بچھاتی ہوں، پھر اپنے بستر پر کھڑے ہو کر میں اپنے بالوں میں کنگھا کرتی ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ اپنے ان کھلے بالوں کے ساتھ باہر جاتی ہیں تو دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

اسمیتا شریواستو کا مزید کہنا تھا کہ ’لوگ میرے پاس آتے ہیں، میرے بالوں کو چھوتے اور ان کی تصویر لیتے ہیں اور میرے ساتھ بھی سیلفی بنواتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لوگ اکثر ان مصنوعات کے بارے میں پوچھتے ہیں جو میں استعمال کرتی ہوں‘۔

اسمیتا شریواستو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر بہت خوش ہیں، اور یہ خواب انہوں نے بچپن ہی سے دیکھا تھا۔

lifestyle

Guinness World Record

indian woman

hairs

Long Hairs