Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اغوا کا مقدمہ درج

ہمارے بیٹے کواغوا کرلیا گیا ہے، والد کا موقف
شائع 30 نومبر 2023 10:00am
تصویر — اے پی پی/فائل
تصویر — اے پی پی/فائل

اسلام آباد میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ تھانہ آئی نائن میں عثمان مقبول کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا کہ گزشتہ روز میرے بیٹے کو فیض آباد سے گجرخان کی سواری ملی تھی۔

متن میں کہا کہ میرا بیٹا آن لائن ٹیکسی چلاتا ہے اور اکثر شہرسے باہرجاتا ہے، سفرکے دوران میرا بیٹا گھروالوں سے رابطے میں رہتا ہے۔

والد نے کہا کہ میری اہلیہ نے کال کی تو بیٹے کا نمبر بند تھا، عثمان کا نمبر کبھی بند نہیں ہوا ہمارے بیٹے کواغوا کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں والد نے موقف پیش کیا کہ میرا بیٹا شادی شدہ ہے اور تین بچوں کا باپ ہے، ہماری مدد کی جائے۔

اسلام آباد

online taxi driver