Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافہ ہوا
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2023 05:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

** 100 انڈیکس میں 29 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 60 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوگیا، جب کہ ڈالر کا لین دین 285.16 روپے پر بند ہوا۔**

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کے روز ایک پھر کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 400 پوائنٹس اضافے سے 60 ہزار 900 ہوگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 29 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 60 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

گزشتہ روز ایک موقع پر 100 انڈیکس نے 61 ہزار کی حد عبور کرلی تھی، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 228 پوائنٹس کمی سے 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کی کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 285 روپے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر کا لین دین 285.16 روپے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ ڈالر کی قیمت میں 3.73 روپے اضافہ ہوا ہے۔

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)