Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے‘، علیزے شاہ شدید تنقیدکی زد میں

اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئرکی تھی جو دیکھنے والوں کو ایک آنکھ نہ بھائی
شائع 30 نومبر 2023 09:30am
اسکرین گریب: علیزے شاہ/انسٹاگرام
اسکرین گریب: علیزے شاہ/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول نوجوان اداکارہ علیزے شاہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے متعدد فلٹرز کا استعمال کیا ہے۔

ان فلٹرز کے استعمال کے بعد علیزے کی ظاہری شکل میں نظر آنے والی تبدیلی نے سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کردیا۔

مداحوں نے علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

ایک خاتون صارف نے لکھا ’استغفراللہ‘۔

ایک صارف اداکارہ کا چہرے دیکھ کر حیرت نہ چھپا سکے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس نے پھر شکل چینج کرلی‘۔

ایک صارف کے مطابق اداکارہ کسی ’پلاسٹک‘ سے کم نہیں لگ رہیں۔

ایک صارف نے تو ان کی حالتِ زار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ’کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے‘۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنے وزن میں کمی اور ظاہری شکل و صورت میں تبدیلی کے سبب متنازع رہی ہیں۔

کم عُمری میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزے شاہ معصومیت اور خوبصورتی کے سبب مداحوں کی جانب سے خوب سراہی گئی تھیں تاہم بعد ازاں ان کے کچھ اقدامات پرتنقید بھی کی گئی۔

Instagram

Viral Video

Pakistani Actress

Alizeh Shah

lifestyle

Criticism

Social media trolling