Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب کسنجر نے بھٹو کو دھمکی دی

سابق امریکی وزیرخارجہ اور متنازع سفارتکار ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں چل بسے
اپ ڈیٹ 30 نومبر 2023 11:42pm
تصویر — اے ایف پی/ فائل
تصویر — اے ایف پی/ فائل

امریکا کے سابق وزیر خارجہ اور امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والے سابق سفارتکار ہنری کسنجر100 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ان کی جیوپولیٹیکل کنسلٹنگ فرم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال بدھ کو ریاست کنیکٹی کٹ میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔

ہنری کسنجر کو امریکی خارجہ پالیسی کی طاقت کا مرکز تصور کیا جاتا تھا، اس وجہ سے وہ متنازع بھی رہے۔

انہوں نے دو امریکی صدور کے ساتھ کام کیا، جن میں صدر رچرڈ نکسن اور جیرالڈ فورڈ شامل تھے اور امریکی خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 صدر رچرڈ نکسن 11 جون 1973 کو وائٹ ہاؤس میں اپنے خارجہ امور کے مشیر ہنری کسنجر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (فوٹو: آرٹ پکچرز)
صدر رچرڈ نکسن 11 جون 1973 کو وائٹ ہاؤس میں اپنے خارجہ امور کے مشیر ہنری کسنجر سے ملاقات کر رہے ہیں۔ (فوٹو: آرٹ پکچرز)

اپنے طویل سفارتی کیرئیر میں ہنری کئی تنازعات کا شکار بھی رہے۔

مئی 1974 میں جب بھارت نے ایٹمی تجربہ کیا تو انہوں نے پاکستان کو جوہری تجربے سے باز رہنے کے لیے دھمکی دی تھی۔

اس وقت کے حکمران ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا تو ہنری کسنجر نے یہ الفاظ کہتے تھے کہ تمہیں ایک خوفناک مثال بنا دیا جائے گا۔

سقوط ڈھاکہ میں بھی ہنری کسنجر کا کردار انتہائی منفی رہا۔

سابق وزیر خارجہ اپنی عمر کے اخری دنوں کافی متحرک رہے، وہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقاتوں میں شریک ہوتے رہتے تھے۔

ان کی قیادت اور سفارت کاری کے حوالے سے کتابیں بھی لکھیں اور ان میں غیرمعمولی امور پر پر کھل کر بات کی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے لاحق جوہری خطرے کے بارے میں کچھ روز قبل سینیٹ کی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کی تھی۔

ہنری کسنجر نے رواں سال جولائی میں انہوں نے چین کا اچانک دورہ کیا تھا اور صدر جن پنگ شی سے ملاقات کی تھی۔

USA

Henry Kissinger

Presidents Richard Nixon

Gerald Ford