Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معیشت میں بہتری، رواں مالی سال کے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر کم ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج 60 ہزار 730 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی
شائع 30 نومبر 2023 12:31am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کی معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، رواں مالی سال میں چار ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب ڈالر گھٹ گیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج ساٹھ ہزار 730 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

حکومتی اقدامات سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اربوں ڈالر کے معاہدے ہوگئے۔

کویت بھی دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ پاکستان اور کویت کے درمیان افرادی قوت اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سات معاہدوں اور 3 مفاہمی یاد داشتوں پر دستخط ہوگئے۔

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت تین سو پندرہ روپے سے کم ہو کر دو سو چہیتر روپے کی سطح تک آئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق کریک ڈاؤن کے بعد تقریباً ایک ارب ڈالر بینکوں میں جمع کرائے گئے۔

دوسری طرف پیٹرول کی قیمت تین سو تیس روپے سے کم ہو کر دو سو تیراسی روپے ہوگئی۔ جبکہ آٹا اور دیگر کچھ اشیا کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت درآمدی اشیا پر دس فیصد پروسیسنگ فیس کا اعلان کیا گیا، افغان اخراج کا مقصد اسمگلنگ کو روکنا اور مناسب ٹیکس کو یقینی بنانا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ رابطے کے لیے مختلف اقدامات کی منظوری دی۔

تجزیہ کار اسامہ رضوی کہتے ہیں ایک سال کے دوران معیشت میں نمایاں بہتری آئی، روپے کی قدر میں بہتری ہوئی، تیل اور ایل این جی کی قیمتیں کم ہوگئیں۔

انھوں نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر تک علاقائی برآمدات میں چودہ اعشاریہ دو ایک فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے چھ ارب اسی کروڑ روپے سے صحت پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ کراچی میں پانی کی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سو پچاس سے زائد ہائیڈرنٹس مسمار اور بارہ سو غیرقانونی کنکشنز منقطع کئے گئے۔

economic crisis

Trade Deficit

Bureau of statistics Pakistan

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)