ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے بعد بڑی ہلچل، ویرات کوہلی نے بڑا فیصلہ کرلیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارت کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی وائٹ بال سیریز سے چھٹی لیے جانے کا امکان ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی دورہ جنوبی افریقا میں ٹی 20 اور ون ڈے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ٹیسٹ میچز کے لیے وہ بدستور موجود ہوں گے۔
ویرات کوہلی نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا (بی سی سی آئی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔
ویرات کوہلی اس وقت لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے، وہ بھی انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔
بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جلد روہت شرما سے ان کے وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل پر بات کریں گے۔
بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دورے کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔
حالیہ ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی نے انتہائی شاندار پرفارمنس دکھائی تھی۔ وہ 11 اننگز میں 3 سنچریوں کی مدد سے 765 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اور انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔
مزید پڑھیں
کوہلی نے 50 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، انوشکا بوسے برساتی رہیں
ورلڈ کپ: ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز میچ کہاں دیکھا؟
کوہلی کے عالمی ریکارڈ پر سری لنکن کپتان مبارکباد دینے سے انکاری
آخری بار انہوں نے ستمبر میں ورلڈ کپ سے پہلے وقفہ لیا تھا جب انہیں اور کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.