Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9: عماد وسیم اور حسن علی کی ٹیمیں تبدیل ہوگئیں

پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا
شائع 29 نومبر 2023 08:35pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے کھلاڑیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کراچی کنگز میں چلے گئے۔

پی ایس ایل 9 کے آئندہ سیزن کے لیے کراچی کنگز کے عماد وسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کی ٹیمیں تبدیل ہوگئیں۔

عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا۔

لاہور قلندرز کے مرزا طاہر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس کراچی کنگز میں اور میر حمزہ گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر کا بھی کراچی کنگز کو چھوڑ کر کویٹہ گلیڈی ایٹرز اور شان مسعود کے ملتان سلطانز کو چھوڑ کر کراچی کنگز جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں

انتخابات کے باعث پی ایس ایل کا 9واں ایڈیشن دبئی میں کرانے کی تجویز

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

PSL

karachi kings

hassan ali

islamabad united

Pakistan Super League

psl 9

imad wasim