Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئر انڈیا کی پرواز میں طیارے کی چھت ٹپکنے لگی

کبھی چوہے پروازوں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور کبھی چھت ٹپکنے لگتی ہے۔
شائع 29 نومبر 2023 07:19pm

بھارت کی قومی ائیر لائن ”ائیر انڈیا“ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں دوران پرواز اس کی چھت سے پانی ٹپکتا دکھایا گیا ہے۔

ائیر انڈیا کی پرواز دہلی سے لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک اس کا اوور ہیڈ اسٹوریج یونٹ کیبن میں لیک ہونے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کی چھت سے پانی ایسے بہہ رہا ہے جیسے غریب کے جھونپڑے میں برسات میں بہتا ہے۔

اس دوران کیبن کریو مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا۔

پائلٹ نے بھی مسافروں کو نہ گھبرانے کی تاکید کی۔

اس واقعے سے بھارت کی قومی ایئر لائن کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کیونکہ کبھی چوہے پروازوں پر حملہ آور ہوتے ہیں اور کبھی چھت ٹپکنے لگتی ہے۔

indian airline

AIR INDIA

Water Leakage